شمالی کوریا نے پاکستان ،بھارت کی طرح ایٹمی طاقت کا درجہ دینے کا مطالبہ کر دیا

پیانگ یانگ (آن لائن) تیسرے ایٹمی دھماکے کے بعد شمالی کوریا نے ڈی فیکٹو ایٹمی طاقت کے حصول کی کوششیں شروع کر دی ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسے ایٹمی طاقت تسلیم کرے شمالی کوریا کی حکمران ورکر پارٹی نے پاکستان اور بھارت کی طرح ڈی فیکٹو ایٹمی طاقت کا درجہ حاصل کرنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات شروع کئے ہیں اور اس مقصد کیلئے عالمی اداروں سے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں مقامی میڈیا کے مطابق ڈی فیکٹو ایٹمی طاقت کا درجہ ملنے کے بعد امریکہ سے جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر بھی بات چیت کر سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...