لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ سہ روزہ نظریہ¿ پاکستان کانفرنس کا آغاز آج بروز بدھ سے ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ -100شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور میں تحریکِ پاکستان کے سرگرم کارکن، ممتازصحافی اور چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ مجید نظامی کی زیر صدارت ہو رہا ہے جس میں اندرون اور بیرون ملک سے مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کے نمائندہ وفود شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا مرکزی موضوع ”ہماری منزل.... عظیم تر پاکستان“ ہے۔ قومی یکجہتی کی مظہر اس کانفرنس کی افتتاحی نشست آج صبح دس بجے منعقد ہو گی جس میں مجید نظامی‘ کارکنانِ تحریکِ پاکستان (گولڈ میڈلسٹس) کے ہمراہ پرچم کشائی کی رسم ادا کریں گے۔ بعدازاں وائیں ہال میں شرکا قومی عہد کی تجدید کریں گے۔ شرکا کا خیرمقدم تحریکِ پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چیئرمین کرنل (ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کریں گے۔ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمدکانفرنس کی غرض و غایت اور فنانس سیکرٹری میاں فاروق الطاف اظہار تشکر کریں گے۔ نشست میں نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ تیسری نشست ساڑھے بارہ بجے منعقد ہو گی جو گروہی مباحثوں اور سفارشات پر مشتمل ہو گی ۔ کانفرنس کی چوتھی نشست بعنوان ”حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد اور الحاقِ پاکستان“ ساڑھے چار بجے سہ پہر ہو گی جس کے مہمان خاص صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان ہوں گے جبکہ چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد، صاحبزادہ سلطان احمد علی خانوادہ حضرت سلطان باہوؒ، صاحبزادہ میاں ولید احمد شرقپوری سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف، صاحبزادہ احمد مصطفین حیدر شاہ چورہ شریف، صدر عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور صدر نظریہ¿ پاکستان فورم میرپور مولانا محمد شفیع جوش بھی خطاب کریں گے۔ کانفرنس کے دوسرے دن کل بروز جمعرات ساڑھے نو بجے صبح پانچویں نشست منعقد ہو گی جس کے مہمان خاص لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل ”پاکستان کا روشن مستقبل“ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ چھٹی نشست گیارہ بجے صبح منعقد ہو گی جس میں مندوبین اور حاضرین کے اظہار خیال کے لئے کھلا اجلاس منعقد ہو گا۔ کانفرنس کے تیسرے روز جمعہ یکم مارچ کو 10 بجے صبح اختتامی نشست کی صدارت صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب و وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کریں گے جبکہ اس نشست میں گروہی مباحثوں کی سفارشات، آئندہ لائحہ عمل کیلئے تجاویز، شرکا کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کی جانیوالی قراردادیں، کانفرنس کا اعلامیہ اور صاحب صدر کا اختتامی خطاب بھی ہو گا۔
لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ سہ روزہ نظریہ¿ پاکستان کانفرنس کے موقع پر ملک کی مختلف مقتدر شخصیات نے اپنے تہنیتی پیغامات ارسال کئے ہیں اور کانفرنس کی کامیابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرنے کے ساتھ مجید نظامی کی قومی‘ ملی و صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر اسلامی جمہوریہ¿ پاکستان آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کی طرف سے لاہور میں پانچویں سالانہ سہ روزہ کانفرنس کا انعقاد ایک انتہائی خوش آئند امر ہے۔ میں اس موقع پر ٹرسٹ کے چیئرمین مجید نظامی، ان کے رفقائے کار اور کانفرنس کے منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں یہ کانفرنس وطن عزیز کی نظریاتی اساس کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ موجودہ حالات کے تناظر میں یہ امر نہایت اہمیت کا حامل ہے کہ ہم اپنے نظریاتی اساس کی روشنی میں ایسے اقدامات اور حکمتِ عملی بروئے کار لائیںکہ جن کی بدولت نہ صرف ہم موجودہ دور کے چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکیں بلکہ جمہوری استحکام اور معاشی اور سماجی ترقی کا سفر بھی بھرپور طریقے سے جاری رکھ سکیں۔ میں دُعا گو ہوں یہ کانفرنس اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب و کامران ہو۔ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان راجہ پرویز اشرف نے اپنے پیغام میں کہا میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کو پانچویں سالانہ نظریہ¿ پاکستان کانفرنس کے انعقاد پر مبار ک باد پیش کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے یہ کانفرنس اب ایک باقاعدہ روایت کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ قوم اور خصوصاً نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور تحریک پاکستان کے رہنماﺅں کی عظیم جدوجہد اور قربانیوں سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے اس نوعیت کی کانفرنسوں کا انعقاد ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ مجھے توقع ہے یہ کانفرنس قوم کی فکری رہنمائی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ میں اس کانفرنس کے انعقاد پر مجید نظامی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ علاوہ ازیں کارکنانِ تحریکِ پاکستان جمشید احمد ترین، غوث علی شاہ، امجد حسین ، سرتاج عزیز، احمد سعید کرمانی، اکرام اللہ، ظفر اللہ، ایم اے صوفی، خورشید احمد وائیں، محمد سلیم ملک، جسٹس (ر) آفتاب فرخ، سردار شجاع الدین آغا نصیر غلام جعفر‘ انور قادری، بشیر ملک، بشیر ایم اختر، ایم کے انور ، معین الدین احمد، انعام الحق رنگ الٰہی، عظمت شیخ، فدا کاردار، بیگم ثریا کے ایچ خورشید، بیگم عفیفہ ممدوٹ، مس خورشید نیازی نے اپنے پیغامات میں سالانہ نظریہ¿ پاکستان کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ملک کی انتہائی قابلِ احترام شخصیت اور آبروئے صحافت مجید نظامی کی قیادت میں سہ روزہ نظریہ¿ پاکستان کانفرنس کا انعقاد محب وطن حلقوں کے لئے انتہائی مسرت کا پیغام ہے۔ کارکنان تحریک پاکستان نے اس امید کا اظہار کیا اس کانفرنس کے ذریعے ملک میں قومی یکجہتی و صوبائی ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہو گا اور یہ کانفرنس مایوسیوں کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں روشن مستقبل کی نوید ثابت ہو گی۔