مردان (بی بی سی+ نوائے وقت نیوز) صوبہ خیبر پی کے کے شہر مردان کے قریب پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا۔ ان پر دو افراد نے فائرنگ کی۔ یہ واقع تھانہ شیخ ملتون ٹاﺅن کی حدود میں ایک گاﺅں خواکلے میں پیش آیا ۔ مارے گئے اہلکار کا نام کانسٹیبل سید محمد تھا۔ خیبر پی کے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ایک نمائندہ حمیرا نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں خطرات لاحق ہیں لیکن وہ یہ کام ضرور کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کی جانب سے انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تو وہ اپنی ڈیوٹی بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں گی۔
مردان: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور کانسٹیبل جاں بحق
Feb 27, 2013