واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے ملا نذیر گروپ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان کا ملا نذیر گروپ جنوبی وزیرستان میں سرگرم ہے۔ ملا نذیر گروپ کا تعلق القاعدہ سے ہے اور نیٹو، امریکی فوجیوں پر حملوں میں ملوث ہے جبکہ پاک افغان شہریوں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ ملا نذیر گروپ دہشت گردی کے کیمپ چلاتا ہے۔