قائداعظم ٹرافی: کراچی بلیوز نے سیالکوٹ کیخلاف 172 رنز کی برتری حاصل کر لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے لاہور میں کھیلے جانے والے سپر ایٹ مرحلے کے فائنل میچ کے تیسرے روز کراچی بلیوز کی ٹیم نے اکبر الرحمان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت سیالکوٹ ریجن کے خلاف پہلی اننگز میں 172 رنز کی برتری حاصل کر لی جبکہ اس کی ابھی تین وکٹیں باقی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیدیم لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میچ کے تیسرے روز کراچی بلیوز کی ٹیم نے سیالکوٹ کی پہلی اننگز 229 رنز کے جواب میں 89 رنز دو کھلاڑی آ¶ٹ سے اپنی پہلی اننگز کے کھیل کا آغاز کیا۔ خرم منظور تیسرے کھلاڑی آ¶ٹ ہوئے انہوں نے 29 رنز بنائے۔ محمد وقاص 13، جاوید منصور 22، انور علی 16 اور طارق ہارون 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں اکبر الرحمان اور اعظم حسین کے درمیان 103 رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ جاری ہے۔ اکبر الرحمان 176 جبکہ اعظم حسین 53 کے انفرادی سکور پر ناٹ آ¶ٹ کریز پر موجود ہیں۔ کراچی بلیوز نے 7 وکٹوں پر 401 رنز بنا لئے۔ سیالکوٹ ریجن کی جانب سے بلاول بھٹی اور علی خان نے دو دو جبکہ فیصل رشید، نیئر عباس اور ماجد جہانگیر نے ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ ٹورنامنٹ کی باٹم سکس ٹیم کے فائنل میچ میں فیصل آباد ریجن کی ٹیم نے بہاولپور کے خلاف 197 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ میچ کے تیسرے روز فیصل آباد کی ٹیم نے 12 رنز بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان کے کھیل کا آغاز کیا اور دن کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا کر بہاولپور کے خلاف اپنی مجموعی برتری 197 کر لی۔ تیسرے روز فیصل آباد کی جانب سے محمد شاہد اور علی وقاص نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے 55 ، 55 رنز بنائے۔ تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو خرم شہزاد 42 اور ذیشان بٹ 16 کے سکور پر ناٹ آ¶ٹ تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...