گوجرانوالہ: دربار کے متولی کو رسیوں کیساتھ باندھ کر ذبح کر دیا

Feb 27, 2013

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) قاضی کوٹ میں درندہ صفت قاتلوں نے دربار کے متولی کو رسیوں کے ساتھ باندھ کر تیز دھار آلہ سے ذبح کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ قاضی کوٹ میں واقع دربار کا متولی ساٹھ سالہ نصراللہ جو کہ دو بچو ںکا باپ تھا اور وہ عرصہ نو سال قبل کراچی سے ادھرآ کر رہائش پذیر ہوگیا گذشتہ روز حسب معمول دربا ر سے ملحقہ کمرے میں سویا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اس کے ہاتھ پاﺅں رسیوںکے ساتھ باندھ کر تیز دھار آلہ سے اس کی شہ رگ کاٹ دی۔ جبکہ واقعہ کی اطلاع پا کر پہنچنے والی لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھجوا دیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں