گورنر راج سے بلوچستان میں بہتری آئی، کئی افراد گرفتار، اسلحہ برآمد کر لیا: ذوالفقار مگسی

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ + نیوز ایجنسیاں) گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی نے کہا ہے کہ گورنر راج کے نفاذ سے صوبے کے حالات میں بہتری آئی ٹارگٹڈ آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا شرپسند عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہئے۔ گورنر نے ہدایت کی کہ وال چاکنگ پر پابندی جبکہ سڑکوں پر لگے پوسٹر بھی ہٹائے جائیں۔ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے انہوں نے کہا کہ آپریشن میں کئی افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ یہ ملک ہم سب کا ہے ہمیں مل جل کر اس کی حفاظت اور سالمیت کیلئے کام کرنا ہو گا۔ گورنر نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جرات، بہادری اور کسی بھی قسم کے خوف کے بغیر اپنے فرائض ادا کرنے چاہئے، انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مربوط طریقے سے کام کرنا چاہئے گورنر نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور ہمیں مل جل کر اس کی حفاظت، سالمیت اور ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے وفاقی حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ ملک کے بڑے شہروں سے ایران جانے والے زائرین کیلئے ہوائی سروس شروع کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...