حیدرآباد: پیپلز پارٹی کی ریلی میں شریک کارکنان اور ریونیو ملازمین آپس میں گتھم گتھا

حیدرآباد (آئی این پی) حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کی ریلی میں شریک کارکنان اور ریونیو ملازمین آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے کے خلاف قاسم آباد سے ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکا جیسے ہی شہباز بلڈنگ کے قریب پہنچے تو اسی مقام پر ریونیو ملازمین نے سرکاری اراضی پر قبضے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ہوا تھا اس دوران پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے گزرنے کی کوشش کی تو ریونیو ملازمین نے ریلی کے شرکا کو راستہ دینے سے انکار کر دیا جس پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور ریونیو ملازمین کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی اور آپس میں دست و گریباں ہو گئے، اس دوران موقع پر موجود پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں اور دیگر لوگوں نے بیچ بچاو¿ کرایا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...