خیبر پی کے کابینہ میں شامل مزید دو وزراءنے استعفے دے دیئے

Feb 27, 2013

پشاور (آن لائن) خیبر پی کے کابینہ میں شامل مزید دو وزراءنے وزارتوں سے استعفے دے دیئے ہیں اور اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبر پی کے کو ارسال کر دیئے ہیں اس طرح مستعفی ہونے والے وزراءکی تعداد تین ہو گئی ہے۔ صوبائی کابینہ کے ذرائع کے مطابق دونوں صوبائی وزراءنے اپنے استعفے پیش کر دیئے ہیں اور موقف اختیار کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات آزاد حیثیت سے لڑنا چاہتے ہیں اور کامیاب ہونے کے بعد وہ دوبارہ اے این پی میں شمولیت کا اعلان کرینگے ۔ مستعفی ہونے والے وزراءکے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں اے این پی سے تعلق رکھنے والی شخصیات پر دہشت گردی کے حملوں کے خطرات کے پیش نظر آزاد حیثیت سے انتخابات لڑینگے۔ تاہم سرکاری حکام نے دونوں وزراءکے بارے میں بتایا ہے کہ تاحال ان کے استعفے موصول نہیں ہوئے ہیں۔ تاہم دونوں وزراءنے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے اپنے استعفے ارسال کئے ہیں تاہم ان کے نام خفیہ رکھے گئے ہیں ۔ 

مزیدخبریں