کراچی (کامرس رپورٹر+ این این آئی) پاکستان نے آئی ایم ایفاسٹینڈ بائی ارینجمنٹ فیسلٹی کے تحت 39 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کے مساوی 25 کروڑ 84 لاکھ ایس ڈی آر مالیت کی دسویں قسط کامیابی سے ادا کردی ترجمان اسٹیٹ بینک وسیم الدین کے مطابق دسویں قسط کی ادائیگی کے بعد پاکستان جولائی 2012ءسے اب تک آئی ایم ایف کو 3 ارب 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مساوی 2 ارب 11 کروڑ ایس ڈی آر ادا کرچکا ہے آئی ایم ایفاسٹینڈ بائی ارینجمنٹ فیسلٹی کے تحت 25کروڑ 84 لاکھ ایس ڈی آر کی اگلی قسط مئی 2013ءکے آخر میں واجب الادا ہوگی۔ دسویں قسط کی ادائیگی کے بعد آئی ایم ایفاسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت ستمبر 2015ءتک بقیہ 3 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ ایس ڈی آر واجب الادا ہوں گے۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کے قرض کی دسویں قسط ادا کر دی، اسٹیٹ بنک
Feb 27, 2013