بھارتی آبی جارحیت بزور بازو روکنا ہو گی ورنہ پاکستان بنجر ہو جائیگا: واٹر موومنٹ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان واٹر موومنٹ کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ کشن گنگا ڈیم کے حوالہ سے عالمی عدالت کے متعصبانہ فیصلہ سے اس کی جانبداری ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی۔ بھارت کو ڈیم تعمیر کرنے کی اجازت دینا پاکستان کو بنجر کرنے کی سازش ہے۔ بھارت آبی دہشت گردی کا ارتکاب کر کے خطہ کے حالات خود خراب کر رہا ہے اپنی ان حرکتوں سے باز نہ آیا تو آئندہ پاکستان بھارت جنگ پانی کے مسئلہ پر ہو گی۔ پاکستانی قوم اپنے دریاﺅں کے پانیوں پر بھارتی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا تو پاکستان کو طاقت کے استعمال کا آپشن کھلا رکھنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار حافظ سیف اللہ منصور، حافظ خالد ولید اور ڈاکٹر ابو وقاص نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کی آمد کے بعد بھارت میں یہ جرا¿ت پیدا ہوئی کہ اس نے پاکستان کے آبی ذخائر پر ڈیموں کی تعمیر شروع کی جو کہ سندھ طاس معاہدے کی کھلی اور واضح خلاف ورزی ہے۔ عالمی عدالت میں حکمرانوں نے مناسب پیروی نہ کر کے ایک جیتا ہوا مقدمہ ہار دیا۔ اس فیصلے سے نیلم جہلم پراجیکٹ غیر فعال ہو جائے گا۔ کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کی30لاکھ ایکڑ اراضی بنجر ہونے کا خدشہ ہے۔ بھارتی کی آبی جارحیت کو بزور بازو روکنا ہو گا ورنہ آبی جارحیت بڑھ جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...