گوادر کی حوالگی، ایران گیس منصوبہ: پیپلز پارٹی کا پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں جشن

لاہور (خصوصی نامہ نگار + لیڈی رپورٹر) ایران کے ساتھ گیس معاہدے اور گوادر بندرگاہ کا نظم و نسق چین کو دینے پر اظہار تشکر کے طور پر پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور صدر آصف علی زرداری کو خراج تحسین پیش کیا۔ راجہ ریاض، شوکت بسرا، حسن مرتضیٰ، ساجدہ میر، فائزہ ملک، فوزیہ بہرام و دیگر ارکان اسمبلی اور کارکنوں اور خواتین نے بھنگڑے ڈالے۔ راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے گوادر کا جو ٹھیکہ چین کو دیا ہے اور ایران کے ساتھ جو معاہدہ کرنے جا رہے ہیں یہ تاریخی کارنامے ہیں، قوم اس پر جشن منا رہی ہے۔ دونوں معاہدوں سے گیس کی کمی پوری ہو گی اور گوادر کے معاہدہ سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔ صدر زرداری نے بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کا صحیح جانشین ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...