اسلام آباد(ثناءنیوز) الیکشن کمشن نے ملک بھر کے ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ سے پندرہ کروڑ روپے گوجر خان منتقل کی خبر کا نوٹس لےتے ہوئے ترقیاتی فنڈز کی منتقلی کو پری پول رگنگ یعنی انتخابات سے قبل دھاندلی قرار دیتے ہوئے پابندی لگا دی۔ حکومت کا موقف ہے کہ جب تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوتا، الیکشن کمشن ایسی پابندیاں عائد نہیں کر سکتا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور پبلک اکانٹس کمیٹی کے سربراہ ندیم افضل چن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمشن آزاد ہو اور ہم نے ہی اسے تشکیل دیا ہے تاہم یہ الیکشن کمشن کے دائر اختیار میں نہیں ہے۔ شاید اسی لئے الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود گوجر خان میں ان دونوں سڑکوں کے لئے مزید فنڈز منظور کئے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیرِاعظم نے گوجر خان میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے ملک بھر کے ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ سے پندرہ کروڑ روپے منتقل کئے ہیں۔ اس خبر کی تصدیق کے لیے وزیرِ اعظم کے دفتر سے رابطہ بھی کیا گیا، مگر کوئی جواب نہیں ملا۔