بھارت کےشہرکوکلتہ کی مارکیٹ میں آگ لگنےسے اٹھارہ افراد ہلاک, متعدد زخمی.

جوائنٹ پولیس کمشنرجاوید شمیم کے مطابق کوکلتہ کے کاروباری مرکز میں واقع چھ منزلہ سوریا سین مارکیٹ میں رات تین بجے آگ اس وقت لگی جب لوگ سوئے ہوئے تھے. جس سے خاتون سمیت اٹھارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے. پندرہ افراد کو عمارت سےنکال لیاگیاجب کہ متعدد افراد ابھی تک پھنسے ہوئےہیں. آگ پرقابو پانےکےلیے فائربریگیڈ کی چھبیس گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں. آتش زدگی کےباعث عمارت سےنکلنےکاواحد راستہ بھی بند ہوگیاہے. آگ لگنےکی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی.

ای پیپر دی نیشن