محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی لیڈی ہیلتھ وزیٹرزکی حق تلفی

مکرمی! گذارش ہے کہ محکمہ جیل جات پنجاب نے اپنے زیر سایہ کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ وزٹیر کو گریڈ 8دے دیا ہے، حالانکہ پنجاب محکمہ صحت لیڈی ہیلتھ وزٹیر کو گریڈ 9دے رہا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات نے محکمہ صحت کی طرح سکیل نمبر 6سے سکیل 9ڈسپنسر کو دیا ہے۔ ڈسپنسر کو گریڈ 6سے 9دیا گیا ہے ہمیں سکیل 8بدستور کو دیا جارہا ہے ہم سے یہ ناانصافی ہے آئی جی پنجاب جیل خانہ جات پنجاب سے المتاس ہے کہ پیرا میڈیکل سٹاف لیڈی ہیلتھ وزٹیر کے سکیل اپ گریڈ کئے جائیں۔ (وزٹیر ظفر و تمام لیڈی ہیلتھ وزٹیر سنٹر جیل لاہور محکمہ جیل خانہ جات پنجاب)

ای پیپر دی نیشن