لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعظم کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔اس سے ہر سال جی ڈی پی میں 718ارب روپے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔231کھرب روپے کی جی ڈی پی کا 70فیصدحصہ متوازی معیشت پر مشتمل ہے۔جس میں سالانہ 23فیصد اضافہ ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیکس فورم کے صدر ذوالفقار خاں نے فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔
وزیر اعظم ایمنسٹی سکیم کی تاریخ میں توسیع کی جائے: ذوالفقار خاں
Feb 27, 2014