ٹیکس گزار وطن کے حقیقی معمار ہیں: طاہر جاوید

Feb 27, 2014

لاہور  (کامرس رپورٹر)   ایف بی آر نے  زیادہ ٹیکس  جمع کرانے والے   افراد کی فہرست  جاری کرکے  تعمیر وطن کے حقیقی  معماروں  کا تعین کر دیا ہے ۔   پیاف   کا اعزاز  ہے کہ اس کے سابقہ  چیئر مین    میاں انجم نثار  اور ان کا خاندان  پہلے  آٹھ افراد میں شامل ہے۔پیاف کے چیئرمین  ملک طاہر جاوید  سینئر وائس چیئرمین  خامس سعید بٹ  اور وائس چیئرمین امجد علی جاوا نے  کہا ہے کہ  میاں  انجم  نثار اور ان کے  خاندان  نے  کاروباری طبقہ اور عام آدمیوں کے لیے مثال قائم کر دی ہے کہ  کھوکھلے نعروں  سے ملک  سے محبت کے تقاضے پورے ہو سکتے ہیں اور نہ  ہی   تعمیری سرگرمیوں کو فروغ  مل سکتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ  ملک میں جو  کماتا ہے اپنے حصہ کا   ٹیکس  دے ۔ پاکستان قرضوں کے بوجھ  تلے دبا  رہتا ہے۔  حکومتی مشینری  چلانے اور  ترقیاتی  منصوبوں کی تکمیل کے لیے  عالمی مالیاتی اداروں سے کڑی شرائط پر  قرضوں کا  بوجھ  اٹھانا پڑتا ہے  -

مزیدخبریں