حکومت ٹریکٹر انڈسٹری پر سیلز ٹیکس میں کمی سے متعلق پالیسی واضح کرے: سہیل لاشاری

Feb 27, 2014

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ٹریکٹر انڈسٹری پر جنرل سیلز ٹیکس میں کمی کا معاملہ واضح کرے تاکہ گومگو کی کیفیت ختم ہو اور یہ اہم انڈسٹری بحالی کا عمل شروع کرسکے۔ جی ایس ٹی پر غیر واضح صورتحال اور ٹریکٹروں کی زیادہ قیمتیں ٹریکٹر انڈسٹری کو بھاری نقصان پہنچا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینے انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری نے ٹریکٹر پارٹس مینوفیکچررز کے ایک وفد سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ وفد کی سربراہی انجینئر ممشاد علی کررہے تھے۔ ۔ وفد نے لاہور چیمبر کے صدر کو ماضی اور حال میں ٹریکٹر انڈسٹری کے حجم کا موازنہ پیش کرتے ہووے ٹریکٹر پارٹس بنانے والوں کی مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سال کے دوران ٹریکٹر انڈسٹری کے حجم میں پچاس فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے بہت سے پارٹس بنانے والے ادارے اپنے کاروبار بند یا پھر تبدیل کرنے پر غور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ٹریکٹر انڈسٹری کی پیداوار 30ہزار یونٹ سے کم رہنے کی توقع ہے جو گذشتہ سال 50ہزار یونٹ اور سال 2010-11 ء میں 70ہزار یونٹ تھی۔

مزیدخبریں