کوئٹہ: بچے کے دل میں سوراخ غریب والدین کی وزیراعظم، وزیراعلیٰ بلوچستان سے علاج کیلئے امداد کی اپیل

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں ایک سالہ بچے کے دل میں سوراخ، ایک والو بھی بند ہے۔ غریب والدین نے علاج کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیراعظم سے امداد کی اپیل کی ہے۔ خان محمد مزدوری کرتا ہے اور اس کے 7 بچوں میں سے سب سے چھوٹے بیٹے کے دل میں سوراخ اور ایک والو بند ہے۔ خراب معاشی حالات کا شکار خان محمد اپنے بیٹے کو لیکر ہسپتالوں کے چکر لگا رہا ہے۔ اس نے وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیٹے کے علاج کیلئے مدد کی اپیل کی۔

ای پیپر دی نیشن