لندن: راہگیر کے مکے سے برطانوی شہری کی ہلاکت: مجرم کو ساڑھے چار برس قید

لندن(اے این این) برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق چالیس سالہ انڈرو یونگ جنوبی شہربورن موتھ کی ایک مصروف شاہراہ کے فٹ پاتھ پر جا رہا تھا۔ راہ گیروں کا بھی رش تھا اور کچھ لوگوں نے اپنی سائیکلیں بھی فٹ پاتھ پر چڑھا رکھی تھیں۔ اس دوران ایک سائیکل سوار انڈرو کے قریب سے گذرنے لگا تو اس نے روک کر اسے کہا کہ آپ کو فٹ پاتھ پر سائیکل نہیں چلانا چاہیے کیونکہ اس سے راہ گیروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سائیکل سوار ویکٹور آئبٹوری نے تو کوئی جواب نہ دیا لیکن اس کے ساتھ پیدل چلنے والے اس کے ایک دوست لوئس گیل نے پلک جھپکتے ہی انڈرو کو مکا دے مارا۔ زوردار مکا لگتے وہ سڑک پر گر پڑا اور فورا بے ہوش ہو گیا۔ اسے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جاںبر نہ ہوسکا۔کس چلا اور عدالت نے مجرم کو سزا سنادی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...