فحش وڈیو کیس کی سماعت ملتوی میرا، کیپٹن نوید عدالت میں پیش نہ ہوئے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) وکلا کی ہڑتال کے باعث اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف فحش وڈیو بنانے اور انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کیخلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو اداکارہ میرا، اسکا شوہر کیپٹن نوید اور ایس ایچ او تھانہ مزنگ پیش نہ ہوئے تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث فاضل جج نے سماعت ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ مزنگ کے رہائشی شبیر محمد نے اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن