نیلم جہلم منصوبہ:کویت 32 ملین ڈالر کا اضافی قرضہ دیگا‘ معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کویت نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے لئے 32 ملین ڈالر کا اضافی قرضہ فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں کویت اور پاکستان کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہوئے۔ سیکرٹری اقتصادی امور سلیم سیٹھی اور ڈپٹی ڈی جی کویت فنڈ حماد العمر نے معاہدہ پر دستخط کئے۔
 وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور کویتی سفیر ناصف عبدالعزیز بھی موجود تھے۔ نیلم جہلم منصوبے سے 969 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر پاکستان کی تسلسل سے مدد کرنے پر حکومت کویت اور کویتی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ کویتی فنڈ کے ڈپٹی ڈی جی نے کہا معاہدہ پر دستخط کرکے انہیں خوشی ہوئی ہے۔


ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...