اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمشن آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں 2 ماہ کی مزید توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جمعرات کے روز الیکشن کمشن نے الیکشن ٹربیونلز کو دو بار پہلے بھی توسیع دی لیکن الیکشن ٹریبونلز عام انتخابات سے متعلق اپیلیں نمٹانے میں ناکام رہا تاہم الیکشن کمشن نے الیکشن ٹربیونلز کو مزید 2ماہ توسیع دینے کافیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونلز 2 ماہ کے اندر عام انتخابات سے متعلق امیدواروں کی شکایت کنندہ اپیلوں کو فوری طور پر نمٹایا جائے اور ان پر جلد از جلد فیصلے کئے جائیں۔واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونلز کو2 بار پہلے بھی توسیع دی گئی جس کی مدت کل(ہفتہ ) کو ختم ہو رہی ہے۔
ٹربیونلز