کراچی: خاتون ڈاکٹرآپریشن کرتے ہوئے مریضہ کے پیٹ میں تولیہ اور سپنج بھول گئی

کراچی (خصوصی رپورٹر) نجی ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر آپریشن کرتے ہوئے مریضہ کے پیٹ میں تولیہ اور سپنج بھول گئیں۔ ڈاکٹر خاتون کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے باوجود صرف درد کم کرنے کی دوائیاں دیتی رہیں۔ ڈاکٹروں کی لاپرواہی غفلت اوربے حسی کا ایک اور واقعہ سامنے آیاہے۔ کراچی کے نجی ہسپتال میں ایک خاتون کا آپریشن کیا گیا لیکن تکلیف کم نہ ہوئی، ڈاکٹرسے شکایت کی گئی تو وہ پین کلردے دے کردردکم کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔ مریضہ درد سے تڑپتی رہیں توگھر والوں نے دوسرے ڈاکٹروں سے مشورہ کیا، اس وقت انکشاف ہوا کہ جس ڈاکٹر سے آپریشن کرایا تھا وہ پیٹ میں تولیہ بھول گئیں۔

تولیہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...