سکھر (نامہ نگار) سکھر میں ایک جرگے کے دوران مولوی کی جانب سے شوہر سے لڑنے والی ایک خاتون اور اسکی ماں کے قتل کے فتویٰ کو معروف عالم دین مفتی نعیم نے غیراسلامی قرار دیدیا۔ مفتی نعیم نے کہا کہ اس فتوے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور فتویٰ دینے والے کو گرفتار کیا جانا چاہئے۔ خبر کے نشر ہوتے ہی پولیس نے کارروائی کر کے بیوی اور ساس کے قتل کا فتویٰ دینے والے مولوی کلیم اللہ کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے اس سے قبل شوہر نے بیوی اور ساس پر سیاہ کاری کا الزام لگا کر انہیں بے دخل کرایا تھا اور بااثر افراد کے ساتھ ملکر بیوی کو قتل کرنے کی سازش بھی شروع کر دی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق رابطہ کرنے پر بیوی نے بتایا کہ اس کا شوہر انتہائی ظالم ہے اور اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے، کئی روز تک بھوکا بھی رہنا پڑتا ہے لہٰذا اس نے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
سکھر: شوہر سے جھگڑنے والی بیوی اور ساس کے قتل کا فتویٰ دینے والا مولوی گرفتار
Feb 27, 2015