اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کیسز کی دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔ نیب ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل چودھری ریاض نے رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی۔ نیب نے عدالت کو اصل دستاویزات عدالتی ریکارڈ میں تلاش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس جی ایس کوٹیکنا ریفرنس کی اصل دستاویزات 1998ء میں احتساب بنچ میں جمع ہوئی تھیں، احتساب بنچ کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اصل دستاویزات ہونی چاہئیں۔ رجسٹرار احتساب عدالت کو اصل دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب سے اصل دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ طلب کی تھی۔