فروری کے 20 روز میں 34 ارب کا ٹیکس وصول کیا : ایف بی آر

Feb 27, 2015

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فروری کے ابتدائی بیس روز کے دوران ایک سو چونتیس ارب روپے ٹیکس وصول کیاگیا،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں کو دی گئی چھوٹ اور رعایتیں ٹیکس وصولی میں کمی کی اہم سبب ہیں۔ ایف بی آرکے مطابق رواں ماہ کے بیس دنوں میں ٹیکس وصولی میں ستائیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان لینڈ ریونیو نے ایک سو چونتیس ارب روپے ٹیکس وصول کیا، ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پورے مالی سال کے لئے ایف بی آر نے ٹیکس ہدف میں ساٹھ ارب روپے کمی کر کے نیا ہدف ستائیس کھرب پچا ارب روپے مقرر کیا ہے،تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ کا دائرہ بڑھانے میں حکومتی رعایتیں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں، جس کے باعث ہدف تک پہنچنا مشکل ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں