جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری پینتیس گیندوں پر ایک سو آٹھ رنز بنائے جو ایک ریکارڈ ہے

چوالیس اوورز میں جنوبی افریقا کی ٹیم دو سو نناوے رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر کھیل رہی تھی پنتالیس ویں اوور میں تیرہ رنز بنے  جس کے بعد پروٹیز کا سکور تین سو بارہ پر جاپہنچا، چھالیس ویں اوو ر میں گیارہ رنز ملے جبکہ سنتالیس ویں اوور میں صرف سات رنز ہی بن سکے۔ہولڈر کے اڑتالیس ویں اوور میں کپتان اے بی ڈی ویلیر نے چونتیس رنز بنائے، جس کے بعد جنوبی افریقا کا سکور تین سو چوسنٹھ پر پہنچ گیا۔انتالیس ویں اوور میں چودہ جبکہ پچاسویں اوور میں ڈی ویلیئر نے ایک بار پھر لاٹھی چارج شروع کردیا اور تیس رنز بنا کر ٹیم کا سکور چار سو آٹھ تک پہنچا دیایوں جنوبی افریقا نے آخری پینتیس گیندوں پر ایک سو آٹھ رنز جوڑ کر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا

ای پیپر دی نیشن