ملک کے بالائی علاقے استور اور غذر میں چار روز سے وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، استور میں برفباری کے باعث کئی بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں گزشتہ ایک ماہ سے بند ہیں۔ چترال میں وقفے وقفے سے ہونے والی برفباری کے باعث موسم سرد ہے، بلوچستان میں بھی موسم ٹھنڈا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں کم از کم درجہ حرارت منفی 8 ، قلات منفی ، کوئٹہ میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا ملک کے دیگر شہروں میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مکران، قلات، کراچی، حیدر آباد اور میرپورخاص ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد، پنجاب، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ ڈویژن، فاٹا کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے
ملک میں سردی کی لہر ایک بار پھر ڈیرا جمائے گی
Feb 27, 2015 | 18:09