میٹرو سٹیشنز تک آنے والے بسیں چلانے چلانے‘ ای روز گار تربیتی پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

Feb 27, 2016

لاہور (خصوصی رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 8واں اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور اور پاکستان(راولپنڈی اسلام آباد) میٹروبس پراجیکٹس کے فیڈر روٹس پر نئی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا، شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعدملتان میٹروبس پراجیکٹ کے فیڈرروٹس پر بھی نئی بسیں چلیں گی۔فیڈر روٹس پر بسیں چلنے سے شہریوں کو میٹروبس سٹیشنز پر آنے جانے کی سہولت میسر آئیگی اور ان فیڈرروٹس پر چلنے والی بسوں کیلئے خود کار کرایہ سسٹم متعارف کرایا جا ئیگا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے منصوبوں میںقوم کے اربوں روپے بچانے کی اعلیٰ مثالیں قائم کی ہیں، اجلاس میں اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے اور میٹرو بس سسٹم سے متعلقہ اہم امور کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے نوجوانو ںکو بااختیار بنانے کیلئے متعدد پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔ نوجوانوں کی ترقی، انہیں بااختیار بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے جاری پروگراموں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کیلئے” ای۔روزگار تربیتی پروگرام“ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ ”ای۔روزگار تربیتی پروگرام“ نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریگا۔ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ،ای۔روزگار تربیتی پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹریننگ دے کر مزید بااختیار بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے سٹیئرنگ کمیٹی کو ہدایت کی کہ پروگرام کا طریق کار وضع کرکے جلد حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی، نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور ملک کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وفاق کی جانب سے سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پنجاب کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں رہنماﺅں نے پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے انسداد دہشت گردی کیلئے وفاقی وزار ت داخلہ کی جانب سے پنجاب حکومت کو جدید گاڑیاں، ضروری آلات اور تعاون فراہم کرنے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ سے وفاقی وزےر تجارت انجےنئر خرم دستگےرخان نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالےسےوں کے باعث قومی معےشت بہترہوئی ہے اور تجارتی، معاشی سرگرمےوں اورسرماےہ کاری کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پےدا ہو رہے ہےں۔ پاکستان میں روشنی، امید اور امن کا سفر شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو پرامن اورمعاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔
شہبازشریف

مزیدخبریں