صدر ممنون کے قافلے میں شامل 2 ڈرائیور گرفتار‘ گاڑی مقررہ رفتار سے کم پر چلا رہے تھے

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور میں گزشتہ روز صدر پاکستان ممنون حسین کے قافلے کی روانگی کے دوران مقرہ رفتار سے آہستہ گاڑی چلانے پر سکیورٹی سکواڈ کے 2ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز صدر ممنون حسین کا قافلہ مال روڈ سے گزر رہا تھا کہ گرجا چوک کے قریب صدر کی سکیورٹی پر مامور ایلیٹ فورس کی 2گاڑیوں کے ڈرائیورز نے اچانک گاڑیاں آہستہ کر لیں اور سکواڈ سے باہر نکل گئیں ان گاڑیوں میں ایلیٹ فورس کے جدید اسلحہ سے لیس 14جوان موجود تھے اور ممنون حسین کا قافلہ اس سکیورٹی کے بغیر اپنی منزل پر پہنچا سکواڈ سے گاڑیاں نکالنے پر پولیس نے دونوں گاڑیوں کے ڈارئیورز محبوب اور شکیل کو حراست میں لے لیا۔ دوران حراست محبوب اور شکیل نے بیان دیا ہے کہ انہوں نے پیچھے موجود گاڑیوں کو ساتھ ملانے کے لئے گاڑیاں آہستہ کیں۔ اسی دوران صدر ممنون حسین اور ان کے ساتھ دیگر گاڑیاں آگ نکل گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان سے تحقیقات کی جارہی ہیں تحقیقات مکمل ہونے پر حقائق سامنے آ سکیں گے۔
ڈرائیور گرفتار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...