لندن (بی بی سی رپورٹ )پاکستان میں کوہ پیمائی کے ادارے الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق تین لوگوں کی ٹیم نے سردیوں کے موسم میں پہلی بار نانگا پربت کی چوٹی پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجکر 27 منٹ پر سر کر لی ہے۔اِس چوٹی کی بلندی 8125 میٹر ہے۔الپائن کلب کے ترجمان کرار حیدری نے بتایا ہے کہ ٹیم کے ارکان میں سپین کے ایلکس ٹکسیکون، اٹلی کے سائمونی مورو اور سکردو سے تعلق رکھنے والے پاکستانی محمدعلی سدپارہ شامل ہیں۔اِسی ٹیم کے ایک اور ممبر اٹلی کے تمارا لونگر چوٹی سر کرنے والی ٹیم سے ذرا نیچے ہی ر±ک گئے تھے۔ ٹیم کے ارکان سے آخری رابطے سے پتہ چلا ہے کہ وہ اب واپسی کے سفر پر ہیں اور وہ آج تک بیس کیمپ پہنچیں گے۔آج جس چوٹی کو سر کیا گیا ہے وہ پاکستان کی چوتھی اور دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی ہے۔ دنیا بھر میں 14 بلند ترین چوٹیاں ہیں جن میں سے پانچ پاکستان میں موجود ہیں۔ سردیوں کے موسم میں اِس چوٹی کا درجہ حرارت عموماً منفی 30 ڈگری ہوتا ہے جبکہ ہوا سو میل فی گھنٹہ کے حساب سے چلتی ہے اور اِس موسم میں وہاں زندگی گزارنا انتہائی دشوار ہو جاتا۔