داعش نے مونچھیں نہ کٹوانے پر کردیزیدی کو سزائے موت سنادی

Feb 27, 2017

موصل (این این آئی)داعش نے مونچھیں نہ کٹوانے پر کردیزیدی کو سزائے موت سنادی،تاہم کردیزیدی نے خودکو مسلمان ظاہرکرنے اورمونچھیں کٹوانے کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا،عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے قہرمان نامی ایک ک±رد یزیدی شخص نے بتایا کہ وہ داعش تنظیم کی قید میں تھا اور اسے کئی روز تک لمبی مونچھیں رکھنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یزیدی مذہبی وجوہات کے سبب اپنی مونچھوں کو کم کرنے کے واسطے ہاتھ بھی نہیں لگاتے۔ ان کے نزدیک مردوں کے لیے مونچھیں منڈوانا حرام ہے۔جہاں تک یزیدیوں کی مذہبی شخصیات کا تعلق ہے تو ان کے لیے داڑھی اور مونچھوں کو بڑھانا فرض ہے۔قہرمان کا کہنا تھاکہ وہ داعش کے ہاتھوں قتل کے خوف سے خود کو اسلام کا حامل ظاہر کرنے پر مجبور ہو گیا اور مسجد آنے جانے لگا جب کہ اسے دین اسلام کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ۔
داعش/ سزائے موت

مزیدخبریں