ملتان(آئی این پی)تحریک انصاف کے مرکزی وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات حکومت کی ناکامی ہیں، دہشت گردی کے خلاف تمام اداروں کو مل کے کام کرنے کی ضرورت ہے، ملکی استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے لیے مجلس وحدت مسلمین کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ دہشتگردی کسی بھی صورت میں معاشرے کے لیے ناسور ہے ، حکومت اپنی صفوں میں کالی بھیڑوں کو نکالے،وہ علامہ اقتدارحسین نقوی کی قیادت میں آنے والے مجلس وحدت المسلمین کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے،قبل ازیں مجلس وحدت المسلمین کے وفد نے شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی اور انہیں 28فروری کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت کی ،تحریک انصاف کے رہنما نے مجلس وحدت مسلمین کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ،اس موقع پرشاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی دہشت گردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس مثبت اقدام ہے۔ دہشت گردی کے خلاف تمام اداروں کو مل کے کام کرنے کی ضرورت ہے، پاک فوج کی جانب سے آپریشن ردالفساد خوش آئند ہے ، اس آپریشن کی زد میں دہشتگردوں اور اُن کے سرپرستوں کو بے نقاب کیا جائے، دہشتگردی کسی بھی صورت میں معاشرے کے لیے ناسور ہے ، حکومت اپنی صفوں میں کالی بھیڑوں کو نکالے۔ علامہ اقتدار نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں حکومت کی طرف سے اگر نیشنل ایکشن پلان کی طرح آپریشن ردالفساد کی راہ روڑے اٹکائے گئے تو ہم شدید احتجاج کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ 28فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس محب وطن جماعتوں اور قوتوں کا اجتماع ہے، اس موقع پرایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا ہادی حسین، مولانا فرحان حیدر اور سیکرٹری سیاسیات سخاوت علی موجود تھے۔
شاہ محمود قریشی