فوجی عدالتیں وقت کی ضرورت، دہشت گردی 35 سال پرانا مسئلہ ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے اب تک کا فیصلہ ہے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو گا۔ فائنل کے فیصلے کیلئے سکیورٹی پلان پر بات چیت ہوئی۔ مسلم لیگ ن نے دہشتگردی کیخلاف زیادہ کام کیا۔ دہشتگردی آج کا نہیں، 35 سال پرانا مسئلہ ہے۔ پی ایس ایل کے فائنل کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ پنجاب سے رپورٹ وزیراعظم ہاؤس پہنچ چکی ہے۔ دہشتگردی میں 2013ء کے مقابلے میں واضح کمی آئی۔ دہشتگردی میں 50 سے 60 ہزار افراد شہید ہوئے۔ وزیراعظم کے لئے تمام قومیتوں کے لوگ پاکستانی ہیں۔ صوبوں میں دہشتگردی کے حوالے سے بہتری آئی ہے۔ فوجی عدالتیں وقت کی ضرورت ہیں۔ عمران خان نے ساڑھے 3 سال یں عوام کو کچھ نہیں دیا۔ ہم سب دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں۔ پنجاب میں سب سے زیادہ شناختی کارڈ بلاک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...