فلوریڈا میں 5ماہ کے دوران دوسری بار مسجد کو جلاکر شہید کردیاگیا

فلورےڈا (آن لائن)ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوگیا،فلوریڈا میں 5 ماہ کے دوران دوسری بار مسجد کو جلاکر شہید کردیا گیا۔غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز فلوریڈا کے علاقے ٹیمپا میں انتہاپسندوں نے ایک مسجد کو آگ لگاکر شہید کردیا۔امریکی حکام کا کہنا ہے رات 2 بجے کے قریب نامعلوم ملزمان نے مسجد دارالسلام کو آگ لگائی، واقع کو نفرت انگیز کارروائی ہے۔امریکی سکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔فلوریڈا میں ستمبر 2016ءمیں بھی ایک مسجد کو جلاکر شہید کیا گیا تھا۔
مسجد شہید

ای پیپر دی نیشن