اسلام آباد (اے ایف پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا کہنا ہے کہ کراچی سے سعودی عرب جانے والی پرواز میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو سوار کرنے کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔ پی آئی اے نے اس الزام کو مسترد کیا ہے کہ مذکورہ پرواز میں مسافروں نے تین گھنٹوں پر مشتمل سفر کھڑے ہوکر کیا۔ پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہا کہ پی آئی اے کی پرواز میں مسافروں کے کھڑے ہوکر سفر کرنے کی میڈیا رپورٹس مبالغہ آرائی اور بے بنیاد ہیں۔ خیال رہے کہ یہ رپورٹس منظر عام پر آئی تھیں کہ 20 جنوری کو پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز میں 416 مسافر موجود تھے حالانکہ اس طیارے میں 409 مسافروں کو لے جانے کی گنجائش تھی اور ایسا کرنا ایئر سیفٹی ریگولیشن کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ترجمان