ملتان (آئی این پی) حکومت پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ کے پانچ بڑے شہروں میں ورکنگ خواتین کو گلابی موٹرسائیکلیں دینے کا فیصلہ کرلیا، پہلے مرحلے میں منصوبے سے صوبہ کے پانچ اضلاع کی 20ہزار ورکنگ خواتین مستفید ہونگی، منصوبے کے مطابق پنجاب کے پانچ اضلاع جن میں ملتان، لاہور فیصل آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ شامل ہیں میں بیس ہزار خواتین کو گلابی رنگ کی موٹرسائیکلیں دی جائیں گی۔ صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے صوبائی ترقیاتی فورم نے خواتین کو موٹر سائیکلیں دینے کیلئے 90 ملین روپے کی منظوری دے دی ہے۔
گلابی موٹرسائیکلیں