مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے اہلکارنے خودکشی کرلی

سرینگر(صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے اہلکارنے خودکشی کرلی،سپاہی پرمندکمارکا تعلق بی ایس ایف سے ہے سرکاری بندوق سے لائن آف کنٹرول کے قریب خودکشی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی ایس ایف دوسو بٹالین کے سپاہی پرمندکمار(Parmod Kumar)نے ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھرمیں اتوار کوسرکاری بندوق سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سپاہی نے لائن آف کنٹرول کے قریب سوناوالی گلی پوسٹ پر خودکشی کی ہے پولیس نے اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن