معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اسلامی نظام کا نفاذ ضروری ہے: جماعت اہلحدیث

Feb 27, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث نے کہا ہے کہ پاکستان کی گرتی ہوئی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ملک میں اسلام کا دیا ہوا معاشی اور معاشرتی نظام فوری طور پر نافذ کرے،اور دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے،پاکستان معاشی لحاظ سے زبوں حالی کا شکار ہے۔عوام کو کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں،گذشتہ روز لاہور میں پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہر روپڑی نے پنجاب کی کابینہ کے ہگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے حالات خراب کررہی ہیں۔

مزیدخبریں