مانگا منڈی میں بے شمار ترقیاتی کاموں پر وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور افضل کھوکھر سے اظہار تشکر

مانگامنڈی ( نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما رائو محمد ادریس خاں نے ملک محمد افضل کھوکھر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ جس میں یوسی 265 اور 266 کے چیئرمینوں محمد طارق بٹ، رانا احمد سعید اور کونسلروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر راؤ ادریس خان نے مانگامنڈی اور گرد و نواح میں سوئی گیس کی فراہمی ، ہسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر ، ہائیر سیکنڈری سکول کی نئی عمارت کی منظوری ، گرلز ڈگری کالج کا قیام اور دوسرے بے شمار ترقیاتی کام کروانے کیلئے کروڑوں روپے فنڈز مہیا کرنے پر وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور ایم این اے حلقہ 128 ملک محمد افضل کھوکھر کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن