لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا کہ تعلیمی اہداف کو پورا کرنے کے لئے اساتذہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرنا ہوگا۔ دو سالوں سے اساتذہ کے ساتھ جاری اپ گریڈیشن کا مذاق بند کیا جائے۔ 31 مارچ سے قبل اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو پنجاب اسمبلی کے سامنے اساتذہ پنجاب دھرنا دیں گے۔