کلرسیداں(نامہ نگار)نادار ریڑھی بان نے پرس بھول جانے والے گاہک کو 54500 روپے اور پانچ سو ریال کی رقم لوٹا کر دیانتداری کی عمدہ مثال قائم کی چارسدہ کی تحصیل تنگی سے تعلق رکھنے والے محنت کش رفیق خان فضل محمد اور فرہاد خان نے منڈی مویشیاں کلرسیدا ں میں ٹماٹر فروخت کرنے کے لیے ریڑھی لگا رکھی تھی جہاں ایک گاہک اپنا پرس بھول کر چلا گیا محنت کش وہ پرس لے کر بلدیہ کلرسیداں کے رکن شیخ حسن ریاض کے پا س پہنچے جنہوں نے پرس کی تلاشی لی اور سابق نائب ناظم یو سی سموٹ چوہدری بابر ضمیر کی وساطت سے پنڈوڑہ ہردو کے ریاست حسین ولد لال خان کو کلرسیداں بلا کر پرس اور اس میں موجود رقم اور ریال ان کے حوالے کیئے جنہوں نے محنت کشوں کی دیانتداری کو سراہا ۔
نادار ریڑھی بان نے پر س بھول جانےوالے گاہک کورقم واپس کردی
Feb 27, 2017