پی سی بی نے بھارتی اداکارہ سونم کپور کو دبئی سٹیڈیم سے واپس بھیج دیا

د بئی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میںپشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرکے میچ کے دوران پی سی بی نے بھارتی اداکارہ سونم کپور کو آنے سے روک دیا۔ بھارتی اداکارہ سونم کپور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی دعوت پر سٹیڈیم آئی تھیں ۔ جب یہ بات پی سی بی حکام کے نوٹس میں آئی تو انہوں نے جاوید آفریدی سے اس بارے میں پوچھا جس پر جاوید آفریدی نے تصدیق کی کہ انہوں نے ہی سونم کپور کو میچ دیکھنے اور پشاور زلمی کی سپورٹ کرنے کی دعوت دی تھی۔اس کے بعد پی سی بی نے سونم کپور کو میچ دیکھنے سے روک دیا۔

ای پیپر دی نیشن