دبئی( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میںناقص امپائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ لاہورقلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ میں لاہور قلندرز کے عامر یامین نے ایک گیند لیگ سائیڈ کی جانب پھینکی، امپائر نے کوئی اشارہ نہ دیا، بیٹسمین کیرون پولارڈ نے وائیڈ نہ دینے پر ناگواری کا بھی اظہار کیا۔آخری اوور کی چوتھی گیند بھی کافی وائیڈ تھی، بولر عامر یامین کیچ کی اپیل کرتے رہے اور امپائر نے اس گیند کو قانونی قرار دیدیا۔