آسکرز کا میلہ فلم لا لا لینڈ نے لوٹ لیا،ر کیسی ایفلیک بہترین اداکار , ایما سٹون بہترین اداکارہ, فلم مون لائٹ بہترین فلم قرار پائی

لاس اینجلس میں سجا فلمی دنیا کا سب سے بڑا آسکر ایوارڈز کا میلہ، ستاروں بھری شام میں دنیا بھر سے فلمی ستارے ڈولبی تھیٹر میں امڈ آئے، فلم لا لا لینڈ گولڈن گلوب اور بافتا کیطرح فلم آسکرز میں بھی چھائی رہی اور بیسٹ ایکٹرس، ڈائریکٹر سمیت چھ ایوارڈ اپنے نام کر لئے۔S
فلم لا لا لینڈ چودہ نامزدگیوں کے ساتھ میدان میں اتری اور سب سے پہلے بہترین پروڈکشن کا آسکرز اپنے نام کیا، بہترین سینیماٹوگرافی کیلئے بھی لا لا لینڈ نے چار بڑی فلموں کو مات دی، لینس سینڈگرن نے بہترین سینیماٹوگرافی کا ایوارڈ جیتا.
بہترین اورجنل سکور بھی لا لا لینڈ کے جسٹن ہوروٹز کے نام رہا جبکہ جسٹن ہوروٹز، بینج پاسک اور جسٹن پال فلم لا لا لینڈ سے بہترین اورجنل سانگ کا ایوارڈ جیت گئے۔
بہترین فلم ڈائریکٹر کا ایوارڈ فلم لا لا لینڈ سے ڈامن چازلی Damien Chazelle کے نام رہا، ایما سٹون نے گولڈن گلوب اور بافتا کے بعد بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ بھی جیت لیا۔

بہترین معاون اداکارہ کا آسکر فلم فینس Fencesکیلئے وائی اولا ڈیوس Viola Davis کے نام رہا، بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ فلم مون لائٹ سے ماہیر شالا علی Mahershala Ali – Moonlight لے اڑے، بہترین فلم کا ایوارڈ بھی فلم مون لائٹ کے نام رہا.
ایران کی فلم دی سیلز مین بہترین غیرملکی زبان کی فلم کا آسکر لے اڑی، زو ٹوپیا بہترین اینیمیٹڈ فلم قرار پائی،جنگل بک میں خوبصورت مناظر کیلئے رابرٹ لیگاٹو، ایڈم اور ایڈریو کو آسکر ایوارڈ دیا گیا.

ای پیپر دی نیشن