دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈز آسکرز کی تقریب کے دوران سیاست کے رنگ غالب رہے

لاس اینجلس میں آسکرز کی تقریب میں کئی فنکاروں نے سیاسی معاملات پر بات کی، ایوارڈ شو کی میزبانی کے فرائض جمی کیمیل نے انجام دئیے جو طنز و مزاح کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سمیت دیگر کئی سیلیبریٹز پر نشتر چلاتے دکھائی دئیے۔
میزبان جمی کِمل نے پروگرام کا رنگ شروع ہی میں کہہ کر متعین کر دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ  اداکار یہاں آ کر ایسی تقریر کرے گا کہ امریکہ صدر صبح پانچ بجے باتھ روم جا کر اس کے بارے میں ٹویٹ کر دیں گے۔
انھوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے معروف اداکارہ میرل سٹریپ پر کی جانے والی تنقید کا بھی مذاق اڑایا۔

ای پیپر دی نیشن