دبئی(چودھری اشرف/سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ فائنل میچ کے لاہور میں اعلان کے ساتھ ہی ہوٹل میں موجود کھلاڑیوں نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ کھلاڑیوں کی اکثریت نے لاہور جانے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ اپنی فیملی کی اجازت سے مشروط کر دیا ہے۔ دبئی میں موجود پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کے پاکستانی کھلاڑی آوٹ آفیشلز اس بات پر خوش ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو رہا ہے-
اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے بین ڈوٹ انگلینڈ لائنز کی نمائندگی کے لیے واپس چلے گئے۔ ان کی جگہ ویسٹ انڈیز کے اکیس سالہ نیکولسن پورن کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔