کراچی( نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما او رکن سندھ اسنمبلی ثمر علی خان سیال نے کہا ہے کہ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی نااہلی او رپانی ٹینکر پر رہائشیوں سے اضافی پانچ سو روپے چارجز لینے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر لیا۔ معزز عدلیہ نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو بغیر چارجز کے پانی کی فراہمی کا پابند کیا لیکن کلفٹن بورڈ کی انتظامیہ نے عدالت کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا او ر ڈی ایچ اے فیز سیون ایکسٹینشن، دی ایچ اے فیز ایٹ اور ہارڈ شپ ایریا میں پانی کے ٹینکر کی فراہمی بند کردی۔ عوامی شکایات پر ہم کلفٹن کنٹورنمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کی غنڈہ گردی اور عدالتی حکم نہ ماننے کے خلاف آئندہ سماعت کے وقت توہین عدالت کا کیس داخل کریں گے۔ دراصل یہ کیس سندھ ہائی کورٹ بل بنچ میں سنا جائے گا یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ پی ایس ایک سو تیرہ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر علاقہ معززین سے کہی۔