مانسہرہ (نامہ نگار) پولیس نے 13 سالہ حماد کو ذبح کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد ندیم بخاری نے بتایا کہ گزشتہ تین روز قبل پھلڑہ تھانہ کی حدود میں حسو گاؤں کے 13 سالہ حماد کو شدید تشدد کے بعد درانتی کیساتھ ذبح کردیا گیا تھا جس کے بعد لواحقین نے شدید احتجاج بھی کیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5نامزد ملزمان دلدار ولد خواجہ محمد، خانویز ولد خواج محمد، کالا ولد شریف، محمد مسکین ولد فقیر محمد، خواج محمد ولد فقیر محمد سکنہ حسو پھلڑہ کو گرفتار کرلیا تاہم ڈی پی او نے بتایا کہ غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں جس میں ایس ایچ او تصویر شاہ، تھانہ محرر وارث خان، ڈی ایف سی اسرار احمد کو فوری طور پر معطل کردیا گیا۔ ڈی پی او مانسہرہ نے بتایا کہ لواحقین کو سڑکوں پر لانے والے اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے۔ ان کے عزائم خطرناک تھے۔ شہر کا امن تباہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ شہر کا امن خراب کرنے والے یہ وہ لوگ تھے جن کیخلاف منشیات، لینڈ مافیا کی کارروائیاں کی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے دن رات محنت کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔ اس موقع پر ایس پی عارف جاوید، ایس پی انوسٹی گیشن سلیمان خان، ڈی ایس پی ایاز خان، ڈی ایس پی اوگی، شنکیاری بھی موجود تھے۔ ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔
مانسہرہ / 5ملزمان گرفتار
مانسہرہ، حماد کو ذبح کرنے میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
Feb 27, 2018